Khwab KI Tabeer

Khawab Main Nehar Dekhna

Khawab Main Nehar Dekhna

خواب میں نہر دیکھنا

Khawab Main Nehar Dekhna Find Dream meaning of Khawab Main Nehar Dekhna and other dreams in Urdu. Dream Interpretation & Meaning in Urdu. Read answers by islamic scholars and Muslim mufti. Answers taken by Hadees Sharif as well. Read Khawab Main Nehar Dekhna meaning according to Khwab Nama and Islamic Dreams Dictionary.

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ بڑی نہر خواب میں بڑا آدمی ہے ۔ اگر دیکھے کہ بڑی نہر میں صاف پانی ہے دلیل ہے کہ بڑے آدمی دیانت دار کو ملے گا اور اس سے خیر و منفعت پائے گا اور اگر دیکھے کہ نہر سے نکلا ہے ۔ دلیل ہے کہ بلا اور غم سے نجات پائے گا ۔
اور اگر دیکھے کہ بڑی نہر میں گیا ہے اور اسکا پانی گدلا ہے ۔ دلیل ہے کہ بڑے ظالم شخص کو ملے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس نہر میں ڈوب گیا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس سے موت تک نجات پائے گا ۔ حضرت دانیال علیہ ا لسلام نے فرمایا ہے کہ بڑی نہر وزیر ہے ۔
اگر دیکھے کہ بڑی نہر خچک ہو گئی ہے ۔دلیل ہے کہ وزیر موقوف ہو گا ۔ اور اگر نہر کا پانی زیادہ دیکھے ۔ دلیل ہے کہ وزیر سے بخشش پائے گا ۔ اور اگر تلخ پانی ہے ۔ دلیل ہے کہ رشوت لے گا ۔ اور اگر نہر کا پانی گندا دیکھے ۔ دلیل ہے کہ بیمار ہو گا ۔
اور اگر نہر کا پانی سردار اور عمدہ ہے ۔ دلیل ہے کہ وزیر سے انعام پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ خون اس نہر میں جاری ہے ۔ دلیل ہے کہ اس ملک میں بہت خون ریزی ہو گی ۔ اور اگر دیکھے کہ نہر کا پانی سفید اور اچھا ہے دلیل ہے کہ عام لوگ وزیر کی تعریف کریں گے ۔
اور اگر دیکھے کہ نہر کا پانی زمین میں چلا ہے ۔ اور کچھ نہیں رہا ہے ۔ تو عذاب پر دلیل ہے کہ اس ملک پر آئے گا ۔فرمان حق تعالیٰ ہے ۔قل اریتم ان اصبح ماؤ کم غور ا فمن یا تیکم بما معین(ان سے کہ دوکہ اگر تمہارا پانی زمین میں جا گھسے تو تمہیں چشمہ دار پانی کہاں سے ملے گا ) اور اگر دیکھے کہ نہر کے پانی سے اپنے آپ کو دھویا ہے ۔
دلیل ہے کہ بادشاہ اور وزیر کی شرارت سے امن میں رہے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ پانی کے نیچے لگایا ہے ۔ دلیل ہے کہ وزیر کے راز سے اطلاع پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اپنا کپڑا دھویا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کو اوراس کے اہل بیت کو بادشاہ اور وزیر سے امن میں ہو گا ۔
اور اگر دیکھے کہ نہر میں چلتا ہے اور اس کا کپڑا آلودہ ہو گیا ہے ۔ دلیل ہے کہ کسی سودا گر کی طرف سے غم کھائے گا ۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر نہر دجلہ خواب میں دیکھے تو خلیفہ ہو گا ۔ اور اگر جیحوں دیکھے تو خراسان کا بادشاہ ہو گا۔
اوراگر فرات دیکھے تو ملک شام کا بادشاہ ہو گا۔اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ ملک روم کا بادشاہ ہوگا۔ اوراگر نہر نیل کو دیکھے تومصر کا بادشاہ ہو گا۔ اوراگر نہر رود گر کو دیکھے تو آرمینیا کا بادشاہ ہوگا۔اور پانی پینا اور اپنے آپ کو دھونا خیرومنفعت ہے۔
اور اس پانی کے اندازے پر کہ جس قدر پیا ہے اسکو بادشاہ کی طرف سے کچھ ملے گا۔اور اگراپنے آپ کو دودھ کی نہر میں دیکھے دلیل ہے کہ فتنہ میں پڑے گا۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ میں کا دیکھنا سات وجہ پر ہے۔(۱)حج(۲)بند گی(۳)بادشاہی(۴)تجارت(۵)مال(۶)ر یاست(۷)فتح۔

Khawab Main Nehar Dekhna The Prophet (peace and blessings of Allaah be upon him) said: “The great canal is a great man in the dream.” If you see that there is clean water in the big canal, it is argued that a large man will receive Khawab Main Nehar Dekhna the beneficial and will get good and good from him, and if he sees that he has gone out of the canal. It is argued that salvation and salvation will be saved.
Khawab Main Nehar Dekhna And if you see that it has gone to a great canal and its water is dirty. It is argued that a cruel person will get it. And if you see that the river is drowned. It is argued that it will be saved by death. Hazrat Khawab Main Nehar Dekhna Danal-e-Islami has said that a large canal is a minister.
If you see that the big canal is broken, it is obvious that the minister will be foolish. And if the water of the canal is seen more. It is argued that the minister will get forgiveness. And if there is bitter water. It is argued that the bribe will take. And if the water of the canal is seen dirty. It is argued that it will be ill.
And if the water of the canal is the chief and the best. It is argued that the reward will be received from the Minister. And if you see the blood continues in this canal. It is argued that there will be a lot of blood in this country. And if you see that the water of the canal is white and good, it is arguments that ordinary people will appreciate the minister.
And if you see that the water of the canal is in the ground. Nothing else has been done. It is clear that the punishment will come to this country .Prayer is the Almighty .Used Arthur, these verses are less thoughtful or thoughtful (as if you get water from your water, as if your water is going to the ground) Will) and if you see the water washed by the canal.
It is argued that the king and the minister will remain in peace with the shame. And if you see the bottom of the water. It is argued that the secret of the Minister will be reported. And if you see your clothes arehed. It is argued that his and her family members will be in peace with the king and the minister.
And if you see that walks in the canal and its cloth is contaminated. It is argued that a deal would be grieved by the fall. The Prophet (peace and blessings of Allaah be upon him) said: “If the canal is seen in the dream, then it will be a caliph.” And if the wheels are seen, they will be King of Khorasan.
And if the angels see, the country will become king of Syria. And some qualified interpretations have described that the king of the country will be King. And if you see Nalar Nile, you will be king of Tusar. And if the canal is seen on the road, then it will be the king of Armenia. Drinking water and washing it is a blessing.
And on the basis of this water, as much as it is thirst, it will get something from the king. And it seems that you are in temptation to see the milk in the milk cane. Hazrat Jafar Sadiq (peace be upon him) said, “I have seven reasons to see it.” (1) Hajj (2) will cease (3) the kingdom (4) trade (5) goods (6) Rast Yast (7) victory.

Recent Posts:

[display-posts]

اچھا خواب نعمتِ خدا وندی

حضورﷺ نے ارشاد فرمایا ” بشارتوں کے سوا کوئی چیز باقی نہیں رہی ۔ صحابہ نے عرض کیا ےیا رسولاللہ بشارتوں سے کیا مراد ہے آپ نے فرمایا سچا خواب ۔(صحیح بخاری عن ابی ھریرہ) بخاری ومسلم کی متفق علیہ حدیث ہے آنحضرت ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ سچا خواب نبوت کا چھیاسواں حصہ ہے ۔

اس حدیث شریف معلوم ہوا کہ سچا خواب رویائے صالحہ علوم نبوت کا ایک جزو ہے اور علم نبوت باقی ہے گو انبیاءکرام کی آمد کا سلسلہ موقوف ہوچکا دوسرے لفظوں میں سچا خواب علوم نبوی کا عکس ہے۔

خواب کی اقسا م

امام محمد بن سیرین ارشاد فرماتے ہیں کہ خواب تین قسم کے ہوتے ہیں ۔

  • 1- مبشرات خداوندی –

2- تخویفِ شیطان) شیطان کے زیرِ اثر ) –

3- حدیثِ نفس یعنی ذہنی اور دماغی خیلات کا عکس –

اس تقسیم سے ظاہر ہوتا ہے کہ خواب کے تمام اقسام صحیح قابلِ تعبیر اوردر خوراعتناء نہیں ہوتے تعبیر اور اعتبار کے لائق وہی خواب ہوتے ہیں جو حق تعالیٰ کی طرف سے بشارت اور اعلام پر مبنی ہوں۔

علم تعبیر کے چھ مشہور امام

-علم تعبیر میں درج ذیل چھ آئمہ کرام کے اقوال کے بطور سند پیش کیا جاتا ہے

  1. حضرت دانیال علیہ اسلام
  2. حضرت امام جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ علیہ
  3. حضرت امام محمد بن سرین رحمتہ اللہ علیہ
  4. حضرت امام جابر مغربی رضی اللہ تعالیٰ علیہ
  5. حضرت امام ابراہیم کرمانی علیہ رحمتہ اللہ علیہ
  6. حضرت امام اسمعیل بن شوکت رحمتہ اللہ علیہ

تعبیر بیان کرنے کیلئے ضروری علوم

  1. ۔علم تفسیر
  2. علم ضرب الامثال
  3. علم حدیث
  4. اشعار عرب
  5. علم اشتقاق (صرف)
  6. نوادر
  7. علم الغات
  8. علم الفاظ متد اَولہ

چنانچہ ایسے علماء ہے تعبیر بیان کرنے کے اہل ہیں جو ان علوم کے ماہر اور متقی پرہیزگار ہوں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *