Khwab KI TabeerKhwab Ki Tabeer Seen

Khawab Main Saanp Dekhna

Khawab Main Saanp Dekhna

خواب میں سانپ دیکھنا

Khawab Main Saanp Dekhna Find Dream meaning of Khawab Main Saanp Dekhna and other dreams in Urdu. Dream Interpretation & Meaning in Urdu. Read answers by islamic scholars and Muslim mufti. Answers taken by Hadees Sharif as well. Read Khawab Main Saanp Dekhna meaning according to Khwab Nama and Islamic Dreams Dictionary.

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں سانپ بد خواہ اور پوشیدہ دشمن ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے گھر میں سانپ ہے تو گھریلو دشمن پر دلیل ہے۔ اور اگر جنگل میں دیکھے تو بیگانہ دشمن پر دلیل ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے سانپ سے لڑائی کی ہے۔
دلیل ہے کہ دشمن سے جھگڑا کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ سانپ اس پر غالب آیا ہے۔ دلیل ہے کہ دشمن پر فتح نہ پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ سانپ نے اس کو کاٹا ہے۔ دلیل ہے کہ دشمن کو مغلوب کرے گا۔ا ورا گر اس نے سانپ کا گوشت کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ اسی قدر دشمن کا مال کھائے گا اور خیر اور خوشی دیکھے گا اور دیکھے کہ اس نے سانپ کے دو ٹکڑے کئے ہیں۔
دلیل ہے کہ دشمن سے انصاف حاصل کرے گا اور دونوں ٹکڑے اٹھا لئے ہیں۔ دلیل ہے کہ دشمن کا مال کھائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ سانپ نے اس کے ساتھ مہربانی سے بات کی ہے۔ کہ اس کے در پیش عجیب کام ہو گا کہ اس سے شادی اور خوشی دیکھے گا۔ اور اگر دیکھے کہ سانپ نے اس کے ساتھ تندی اور تیزی سے بات کی ہے۔
دلیل ہے کہ دشمن اس پر فتح پائے گا۔ اور اگر مرا ہوا سانپ دیکھے۔ دلیل ہے کہ حق تعالیٰ اس سے شر اور آفت کو دور کرے گا۔ اور اس کی تکلیف نہ ہو گی اور دیکھے کہ سانپ اس کا تابعدار ہے دلیل ہے کہ مرتبہ اور بزرگی پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ سانپ سے بھاگا ہے اور اس کو پکڑ نہیں سکا ہے تو دشمن کے ضعف پر دلیل ہے۔
اور اگر دیکھے کہ سبز سانپ ہے۔ دلیل ہے کہ دشمن دیندار اور با امانت ہو گا۔ اور اگر دوسرے سانپوں کے علاوہ سیاہ سانپ کو دیکھے تو لشکر پر دلیل ہے۔ اور اگر سانپ زرد ہے تو بیمار صورت دشمن پر دلیل ہے۔ اور اگر سرخ دیکھے تو معاشر اور عیش پسند دشمن پر دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ سانپ کے بہت سے پاؤں ہیں۔
دلیل ہے کہ اس کا دشمن قوی اور دلاور ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ بہت سانپ اس کے سامنے جمع ہیں اور اس کو ستاتے ہیں۔ دلیل ہے کہ اس کے بہت سے خویش دشمن ہوں گے۔ لیکن ان سے نقصان نہ دیکھے گا اور اگر دیکھے کہ سانپوں کے سینگ اور بہت سے دانت ہیں۔
دلیل ہے کہ اس کا دشمن کینہ ور بد خصلت ہو گا۔ حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ سانپ اس کی ناک یا کان یا پستان یا پیشاب یا پاخانہ کی جگہ سے نکلا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا فرزند اس کا دشمن ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ سانپ اس کے منہ سے نکلا ہے۔
دلیل ہے کہ وبال جان بات کرے گا۔ حضرت اسماعیل اشعت رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ سفید سانپ کا دیکھنا دشمن کو دیکھنا ہے اور سیاہ سانپ سپاہی ہے اور اگر دیکھے کہ سانپ سے بھاگا ہے اور اس کو سانپ نے نہیں دیکھا ہے۔ دلیل ہے کہ آرام اور خوشی پائے گا۔
اور اگر دیکھے کہ سانپ نے اس کو پکڑا ہے اور دیکھ نہیں دیا ہے دلیل ہے کہ بزرگی پائے گا اور دشمن سے امن میں ہو گا۔ حضرت خلف اصفہانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ سبز سانپ اس کا مطیع ہوا ہے۔ دلیل ہے کہ خزانہ پائے گا۔
اور اگر دیکھے کہ اس کی آستین سے سانپ نکلا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا فرزند اس کا دشمن ہو گا۔ اور اگرد یکھے کہ اس نے سانپ کو مارا ہے اور اس کا خون اپنے جسم پر ملا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا فرزند اس کا دشمن ہو گا۔اور اگرد یکھے کہ اس نے سانپ کو مارا ہے اور اس کا خون اپنے جسم پر ملا ہے۔
دلیل ہے کہ دشمن کا مال حاصل کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے اپنے بستر پر سانپ مارا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کی عورت مرے گی۔ اور اگر دیکھے کہ سانپ اس کے گریبان یا اس کے منہ سے نکل کر زمین میں گھسا ہے۔ دلیل ہے کہ ہلاک ہو گا۔ اور خار مار خواب میں ضعیف اور کمزور دشمن ہے۔
حضرت جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں سانپ کا دیکھنا دس وجہ پر ہے: فف(1) طاقت  (2) زندگانی  (3) سلامت (4) بادشاہی (5) سپہ سالاری (6) عورت (7) دولت (8) موت (9) لڑکا (10) سیلاب

Khawab Main Saanp Dekhna The Prophet (peace and blessings of Allaah be upon him) said, “The snake is evil and Khawab Main Saanp Dekhna hidden enemy in dreams.” And if you see that there is a snake in her house, then it is a domestic enemy. And if you see in the forest, it is a fatal enemy. And if he sees that he has fought with a snake.
Khawab Main Saanp Dekhna It is argued that the enemy will fight. And if you see that the serpent has overcome it. It is argued that the enemy will not win. And if you see that the snake has cut it. It is argued that the enemy will override. He has eaten snake meat. It is argued that the same will eat the wealth of the enemy and see good and joy and see that he has made two snakes.
Khawab Main Saanp Dekhna It is argued that the enemy will get justice and the two pieces are taken. It is argued that the enemy will eat. And if you see that snake has spoken with him. It will be a strange thing to show that marriage Khawab Main Saanp Dekhna and happiness will be seen. And if you see the snake talked faster with it.
Khawab Main Saanp Dekhna It is argued that the enemy will win it. And if you see a snake snake. It is argued that the Khawab Main Saanp Dekhna Almighty will remove evil and evil from him. And it will not hurt and see that the serpent is following it, it is argued that times and blessings will be found. And if you see that the serpent is running and unable to catch it, it is argued on the enemy’s weaknesses.
And if you see the green snake. It is argued that the enemy will be faithful and trustworthy. And if the other snake is seen in black snakes, it is argued on the army. And if the snake is yellow, the illness is an argument on the enemy. And if seen red, society and luxury are argued on the enemy and if there is a lot of snakes to see.
It is argued that his enemy will be strong and powerful. And if you see that many snakes are gathered in front of him and make him laugh. It is argued that many of his sisters will be enemies. But they will not hurt them and if they see snakes horns and many teeth.
It is argued that his enemy will be very bad. Hazrat Jabir (may Allaah be pleased with him) said: If you see that the snake has gone out of its nose or ear or anointing, urine or spinach. It is argued that his son will be his enemy. And if you see that the snake has gone out of his mouth.
It is argued that he will talk to John. The Prophet (peace and blessings of Allaah be upon him) said, “Seeing the white snake is to see the enemy and the black snake soldier, and if he sees that the serpent is fleeing and snake has not seen it.” It is easy to find comfort and joy.
And if the snake caught him and did not see it would prove to be great and peace would be in the enemy. Hazrat Khalifa Asfani (RA) said: If you see the green snake is submissive to it. It is argued that the treasure will be found.
And if you see that his snake has snapped. It is argued that his son will be his enemy. And if he has killed the snake and he has got his blood on his body. It is argued that his son will be his enemy. And if he is killed by a snake and he has got his blood on his body.
It is argued that the enemy will get the property. And if he sees that he has snapped his bed. It is argued that her woman will die. And if you see that the serpent has gone out of the pit or its mouth, it is in the ground. The argument is that it will die. And the outer hit is a weak and weak enemy in the dream.
Hazrat Jafar Sadiq (may Allaah have mercy on him) said, “There is ten reasons to see snakes in dreams: Faf (1) power (2) Jihad (3) (4) kingdom (5) Sai Salari (6) Woman (7) Government (8) Death (9) Guy (10) Flood

Recent Posts:

[display-posts]

اچھا خواب نعمتِ خدا وندی

حضورﷺ نے ارشاد فرمایا ” بشارتوں کے سوا کوئی چیز باقی نہیں رہی ۔ صحابہ نے عرض کیا ےیا رسولاللہ بشارتوں سے کیا مراد ہے آپ نے فرمایا سچا خواب ۔(صحیح بخاری عن ابی ھریرہ) بخاری ومسلم کی متفق علیہ حدیث ہے آنحضرت ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ سچا خواب نبوت کا چھیاسواں حصہ ہے ۔

اس حدیث شریف معلوم ہوا کہ سچا خواب رویائے صالحہ علوم نبوت کا ایک جزو ہے اور علم نبوت باقی ہے گو انبیاءکرام کی آمد کا سلسلہ موقوف ہوچکا دوسرے لفظوں میں سچا خواب علوم نبوی کا عکس ہے۔

خواب کی اقسا م

امام محمد بن سیرین ارشاد فرماتے ہیں کہ خواب تین قسم کے ہوتے ہیں ۔

  • 1- مبشرات خداوندی –

2- تخویفِ شیطان) شیطان کے زیرِ اثر ) –

3- حدیثِ نفس یعنی ذہنی اور دماغی خیلات کا عکس –

اس تقسیم سے ظاہر ہوتا ہے کہ خواب کے تمام اقسام صحیح قابلِ تعبیر اوردر خوراعتناء نہیں ہوتے تعبیر اور اعتبار کے لائق وہی خواب ہوتے ہیں جو حق تعالیٰ کی طرف سے بشارت اور اعلام پر مبنی ہوں۔

علم تعبیر کے چھ مشہور امام

-علم تعبیر میں درج ذیل چھ آئمہ کرام کے اقوال کے بطور سند پیش کیا جاتا ہے

  1. حضرت دانیال علیہ اسلام
  2. حضرت امام جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ علیہ
  3. حضرت امام محمد بن سرین رحمتہ اللہ علیہ
  4. حضرت امام جابر مغربی رضی اللہ تعالیٰ علیہ
  5. حضرت امام ابراہیم کرمانی علیہ رحمتہ اللہ علیہ
  6. حضرت امام اسمعیل بن شوکت رحمتہ اللہ علیہ

تعبیر بیان کرنے کیلئے ضروری علوم

  1. ۔علم تفسیر
  2. علم ضرب الامثال
  3. علم حدیث
  4. اشعار عرب
  5. علم اشتقاق (صرف)
  6. نوادر
  7. علم الغات
  8. علم الفاظ متد اَولہ

چنانچہ ایسے علماء ہے تعبیر بیان کرنے کے اہل ہیں جو ان علوم کے ماہر اور متقی پرہیزگار ہوں ۔

One Comment

  1. میں نے خواب میں دیکھا ہے کہ میں ایک بڑےکالے سانپ پکڑ کر کچھ وقت اس کو پالتا ہوں اور وہ سانپ میرے ہاتھوں سے باگ جاتا ہے اور میں اس کے پیچھے پیچھے بھاگ رہا ہوتا ہوں کہ ایک کتا اس سانپ کو پکڑ کر مار دیتا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *