Khwab KI Tabeer

Khawab Main Zameen Dekhna

Khawab Main Zameen Dekhna

خواب میں زمین دیکھنا

Khawab Main Zameen Dekhna Find Dream meaning of Khawab Main Zameen Dekhna and other dreams in Urdu. Dream Interpretation & Meaning in Urdu. Read answers by islamic scholars and Muslim mufti. Answers taken by Hadees Sharif as well. Read Khawab Main Zameen Dekhna meaning according to Khwab Nama and Islamic Dreams Dictionary.

حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ زمین خواب میں عورت ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس فراخ اورعمدہ اور پاک وصاف زمین ہے ۔ دلیل ہے کہ اسکی عورت صاحب سترو صلاح ہو گی اور اقربا میں اس کو زمین کی وسعت اور فراخی کے مطابق عزت اور مرتبہ حاصل ہو گا ۔
اور اگر دیکھے کہ اس زمین میں سبزہ اور نا معلوم نبات ہے اور جگہ معلوم ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کو فضیلت اور دیانت ہو گی ۔ اور اگر دیکھے کہ زمین پر بنا رکھی ہے اور عمارت بنائی ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کو دین اور دنیا میں فضیلت ہو گی اور آخر کار راہ آخرت کا ثواب پائے گا ۔
اور اگر دیکھے کہ اس کی زمین جنگل بیابان کی طرح ہے اور اسی زمین کو نہیں پہچانا ہے ۔ دلیل ہے کہ دور کا سفر کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ زمین کو کھو دیتا ہے اور کھاتا ہے ۔ دلیل ہے کہ مٹی کھانے کے اند ازے پر مال پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ زمین میں دھنسا ہے ۔
بغیر اس کے کہ وہاں کوئی گڑھا یا کنواں ہے اور اس جگہ غائب ہو گیا ہے دلیل ہے کہ مرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ زمین کو کنوئیں یا تہہ خانے کی طرح کھودا ہے ۔ دلیل ہے کہ اند وہ اور مصیبت میں پڑے گا۔ یا اس سے پہلے اس کا مال تلف ہو گا ۔
اور اگر دیکھے کہ فراخ ز مین میں تھا اور تنگ زمین میں چلا گیا ہے ۔ دلیل ہے کہ نیک کام سے نا معلوم کام میں پڑے گا ۔ حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے ۔ اگر خواب میں دیکھے کہ زمین اس سے باتیں کرتی ہے اور اس کو خیراور صلاح کی خوش خبری سناتی ہے ۔
دلیل ہے کہ دنیا میں بہت نیکی کرے گا اور وفات کے بعد لوگ اس کو نیکی سے یاد کریں گے ۔ اور اگر دیکھے کہ زمین اس کے لئے فراخ اور کشادہ ہو گئی ہے تو اس کی درازی عمر اور فراخی عیش پر دلیل ہے ۔اور اگر دیکھے کہ زمین کی پیمائش کرتا ہے ۔
دلیل ہے کہ سفر کو جائے گا ۔ حضرت اسماعیل اشعت ؒ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ زمین کو کاشت کرتا ہے اور جو تتا ہے ۔ دلیل ہے کہ کسی بڑے شغل میں مشغول ہو گا اور عورت کی طرف سے نفع پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اپنی زمین کو آباد کرتا ہے ۔
دلیل ہے کہ اس کا کام نیک اور آباد ہو گا ۔ اور اگر زمین کو خراب دیکھے تو اس کی تاویل اس کے خلاف ہے اور اسکا کسی کے ساتھ جھگڑا ہو گا ۔ اور اگر اپنے آپ کو زمین میں بویا ہوا دیکھے دلیل ہے کہ اس کی کسی کے ساتھ شراکت ہو گیا یا کسی عورت سے نکاح کرے گا ۔
اور اگر دیکھے کہ پانی آیا اور زمین کو غرق کیااور زراعت کو تباہ کیا ۔ دلیل ہے کہ بادشاہ سے رنج پائے گا ۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں زمین کو دیکھنا چار وجہ پر ہے ۔(۱)عورت (۲)دنیا(۳)مال(۴) ولایت۔

Khawab Main Zameen Dekhna Hazrat Danal has said that the earth is a woman in dream. And if you see that he has the earthquake and the earth and the earthquake. It is argued that her woman will be very wise, and in Iqbal she will get respect and times according to the extravagance of the earth.
Khawab Main Zameen Dekhna And if you see that the earth is a vegetable and unprofessional plant and the place is Khawab Main Zameen Dekhna known. It is argued that it will be virtuous and faithful. And if you see that the ground is maintained and the building is made. It is argued that it will be virtuous in religion and in the world, and Khawab Main Zameen Dekhna ultimately, the path will be the reward of the Hereafter.
Khawab Main Zameen Dekhna And if you see that its land is like a wilderness and does not recognize the land. It is argued that you will travel far away. And if you see that the earth loses and eats the earth. It is argued that soil deficit will be available on earth. And if you see that there is a feeling in the earth.
Without the fact that there is a pit or well there and this place has disappeared the argument is going to die. And if you see that the earth is lost like a well or a basement. It is argued that he or she will be in trouble. Or before that the property will be lost.
And if you see that Farakhkhman was in Zainan and went to a narrow land. It is argued that good work will be incomplete. Hazrat Jabir has said that the Holy Prophet If you dream in the dream that the earth speaks to him, and he tells him the good news of the good news.
It is argued that the world will be very good and after death, people will remember it with goodness. And if you see that the earth is exposed to it, then it is a matter of distinction between the ages and the creatures. And if you see that the earth measures.
It is argued that the journey will go. Isha’il Isha’eel said. If you see that the earth cultivates the earth and that is the point. It is argued that it will be involved in a major fraud and will benefit from the woman. And if you see that your land resides.
It is argued that its work will be good and settled. And if the Earth looks bad then its fame is against it and it will fight with someone. And if it seems to be seen in the ground that it is a partnership with someone or will marry a woman.
And if you see the water came and drowned the ground and destroyed the agriculture. It is argued that the king will find regrets. Hazrat Jafar Sadiq (may Allaah be pleased with him) said, “There is four reasons to see the earth in the dream.” (1) Female (2) world (3) wealth (4) province.

Recent Posts:

[display-posts]

اچھا خواب نعمتِ خدا وندی

حضورﷺ نے ارشاد فرمایا ” بشارتوں کے سوا کوئی چیز باقی نہیں رہی ۔ صحابہ نے عرض کیا ےیا رسولاللہ بشارتوں سے کیا مراد ہے آپ نے فرمایا سچا خواب ۔(صحیح بخاری عن ابی ھریرہ) بخاری ومسلم کی متفق علیہ حدیث ہے آنحضرت ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ سچا خواب نبوت کا چھیاسواں حصہ ہے ۔

اس حدیث شریف معلوم ہوا کہ سچا خواب رویائے صالحہ علوم نبوت کا ایک جزو ہے اور علم نبوت باقی ہے گو انبیاءکرام کی آمد کا سلسلہ موقوف ہوچکا دوسرے لفظوں میں سچا خواب علوم نبوی کا عکس ہے۔

خواب کی اقسا م

امام محمد بن سیرین ارشاد فرماتے ہیں کہ خواب تین قسم کے ہوتے ہیں ۔

  • 1- مبشرات خداوندی –

2- تخویفِ شیطان) شیطان کے زیرِ اثر ) –

3- حدیثِ نفس یعنی ذہنی اور دماغی خیلات کا عکس –

اس تقسیم سے ظاہر ہوتا ہے کہ خواب کے تمام اقسام صحیح قابلِ تعبیر اوردر خوراعتناء نہیں ہوتے تعبیر اور اعتبار کے لائق وہی خواب ہوتے ہیں جو حق تعالیٰ کی طرف سے بشارت اور اعلام پر مبنی ہوں۔

علم تعبیر کے چھ مشہور امام

-علم تعبیر میں درج ذیل چھ آئمہ کرام کے اقوال کے بطور سند پیش کیا جاتا ہے

  1. حضرت دانیال علیہ اسلام
  2. حضرت امام جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ علیہ
  3. حضرت امام محمد بن سرین رحمتہ اللہ علیہ
  4. حضرت امام جابر مغربی رضی اللہ تعالیٰ علیہ
  5. حضرت امام ابراہیم کرمانی علیہ رحمتہ اللہ علیہ
  6. حضرت امام اسمعیل بن شوکت رحمتہ اللہ علیہ

تعبیر بیان کرنے کیلئے ضروری علوم

  1. ۔علم تفسیر
  2. علم ضرب الامثال
  3. علم حدیث
  4. اشعار عرب
  5. علم اشتقاق (صرف)
  6. نوادر
  7. علم الغات
  8. علم الفاظ متد اَولہ

چنانچہ ایسے علماء ہے تعبیر بیان کرنے کے اہل ہیں جو ان علوم کے ماہر اور متقی پرہیزگار ہوں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *