Khwab KI Tabeer

Khwab Main Shaadi Hona

 Khwab mein shadi karna

خواب میں شادی ہونا

Khwab mein shadi  Hona Find Dream meaning of Khwab mein shadi karna and other dreams in Urdu. Dream Interpretation & Meaning in Urdu. Read answers by islamic scholars and Muslim mufti. Answers taken by Hadees Sharif as well. Read Khwab mein shadi meaning according to Khwab Nama and Islamic Dreams Dictionary.

Khwab Main Shaadi dekhna
Khwab mein shadi

خواب میں شادی کرنا  Khwab mein shadi

، دلہن لانا ، حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس نے دلہن بیاہی ہے ۔ لیکن اس کو نہیں دیکھا ہے اور اس کا نام نہیں جانتا ہے ۔ دلیل ہے کہ مرے گا یا مارا جائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ دلہن کو گھر میں لایا ہے ۔
اور اس کے ساتھ سویا ہے۔ دلیل ہے کہ بزرگی پائے گا ۔ اور جو چیز اس کی ملک نہیں کہ اس کی ملک ہو جائے گی ۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں اگر عروسی کے ساتھ چنگ و چغانہ اور بانسری ہے تو مصیبت پر دلیل ہے ۔
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر عورت خواب میں دیکھے کہ اس کی شادی ہوئی ہے ۔ اور اس کو خاوند کے پاس لے گئے ہیں ۔ دلیل ہے کہ اس کی عمر ختم ہو گئی ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ شوہر لے گیا ہے اور اس سے نیک سلوک کیا ہے ۔ تو خیرومنفعت پر دلیل ہے ۔
مزید تفصیل جانیے خواب میں شادی ہونا

شیخ عبدالغنی النابلسی : شادی کرنا Khwab mein shadi

خواب میں یہ الله تعالی کی طرف سے عنایت پر دلالت کرتا ہے كبھی شادی قید قرض پریشانی اورغم کسی کی ضمانت میں آنا اور بڑے بڑے عہدے لینے کے لئے کوشش کرنے پر دلالت کرتی ہے (۲) اگر نا معلوم عورت سے شادی کی یا خواب میں عورت کو دیکھا ہی نہیں تو یہ موت کے قریب ہونے کی نشانی ہے اور ایک مقام سے دوسرے مقام کی طرف منتقل ہونے پر دال ہے اگر امارت کے قابل ہوں یا ولایت کے اہل ہوتو امیر اور والی بنایا جائیگا یا اپنے لائق منصب اختیار کريگا (۳) اگر خواب میں شادی صرف شہوت کی شکل میں ہو تو یہ اللہ کے ساتھ اچھے معاہدہ کی علامت ہے۔ (۴) اور اگر زفاف کی شکل میں ہو جس کا عام طور پر ہوتا ہے تو یہ منصب اور اچھی شہرت کی علامت ہے ہے شادی حرفت سے بھی تعبیر کی جاتی ہے (۵) تو اگر کسی نے خواب دیکھا کہ اس نے عورت کے ساتھ شادی کی اور وہ مرگئی تو تعبیر ہے وہ اسی حرفت میں کام کر یگا کہ جس میں سوائے کام تھکاوٹ اور پریشانی کے کچھ حاصل نہ کر یگا (۹) اگر کسی نے دیکھا کہ اس نے یہودی عورت کے ساتھ شادی کی ہے تو وہ ایسے کام کی کوشش کر رہا ہو گا جس میں وہ گناہ اور برائیوں پر جرات کر رہا ہوگا۔ اگر کسی نے دیکھا کہ اس نے عیسائی عورتکے ساتھ شادی کی ہے تو وہ ایسا پیشہ اختیار کریگا جو کہ غلط اور پرفتن ہوگا (2) اگر مجوسي عورت ہوئی تو یہ ایسا پیشہ ہو گا جو کہ بے دین ہوگا (۸) اگر کسی نے زانیہ کے ساتھ بیاہ کیا تو وہ خودزانی ہو گا ۔ (۹) اگر کسی نے ایسی عورت کے ساتھ شادی کی جو اس پر غالب ہو تو وہ بھاری قید بھگتے گا (۱۰) اگر کسی نے کتیا کے ساتھ شادی کی تو وہ کوئی برا اور گھٹیا کا م کر یگا (۱) اگر کسی نے دیکھا کہ باجوں اور گانے والی عورتوں کے جلو میں بادشاہ کی بیٹی سے شادی کی تو وہ نفاق کی جڑ يعني  شراب پیتا ہوگا (۱۲) اگر
کسی نے دیکھا کہ ایک آدمی نے عورت سے شادی کی ہے اور پھر اس کو پیش کر دی تو وہ عورت کے خاوند سے مال پائیگا (۱۳) اور اگر شادی کی اور خود اس کے پاس چلا گیا تو اس کا پہلاحقیقی خاوند اس خواب میں شادی کرنے والے خاوند سے مال او ربھلائی پائیگا (۱۳) اگر کسی نے اپنی بیوی کو دیکھا گویا کہ اس نے کسی بخار زده مرد سے بیاہ کرلیا ہے تو اس کو ہمیشہ کا بخار ہو جائیگا (۱۵) اگر کسی نے بادشاہ کی بیوی سے نکاح کیا تو تعبیر ہے کہ وہ بادشاہت پائیگا اگر اس کا اہل ہو ورنہ کوئی ریاست وغیرہ حاصل کریگا۔ (۱۲) اگر کسی نے مردہ عورت سے شادی کی تو وہ مردہ کے اس معاملہ کوحل کرنے میں کامیاب ہوگا جس
سے وہ مایوس ہو چکا ہو گا (۱۷) اگر بیکارعورت سے  نکاح کیا لیکن نہ اس نے خاوند کو دیکھا نہ ہی اس کو پہچانتی ہو اور نہ ہی اس کا نام جانتی ہو تو وہ مر جا ئیگی ایسے ہی  بیمار آ دمی بھی اگر خواب میں شادی کرے
اور نہ ہی بیوی کو دیکھے نہ ہی اس کے سامنے اس کا نام بیان کیا گیا تو اس کی بھی یہی تعبیر ہے کہ وہ مر جائیگا ۔ (۱۸) اگر کسی نے اپنی باندی کسی انسان سے بیاہی تو وہ اپنی جائیداد بیچے گا

اگر کسی حاملہ عورت نے خواب دیکھا کہ اس نے شادی کی ہے

(۱۹) اگر کسی حاملہ عورت نے خواب دیکھا کہ اس نے شادی کی ہے تو وہ بچی کو جنم دیگی اور اگر وہ دلہن کی طرح خواب میں دکھائی دی تو وہ لڑکا جنے گی (۲۰) اگر کسی عورت کا لڑکا ہو اور وہ یہ دیکھے کہ اس نے نکاح کرلیا ہے تو وہ اپنے بیٹے کا نکاح کرائے گی اگر کنواری یا شادی شدہ عورت سے شادی کی تو وہ خیر پا ئیگی (۳۱)

اگر کسی عورت نے اپنا نکاح مرده آدمی (جو وفات پا چکا ہے)

سے کر لی تو اس کا گھر اجڑ جائیگا اور وہ فقر و فاقہ میں مبتلا ہوگی (۲۲) ایسے ہی اگر میت اس کو مردہ خانہ میں لیجائے اور وہ مردہ کو پہچانتی  بھی ہو تب بھی یہی تعبیر ہوگی (۲۳) اگر میت کو نہ پہچانتی ہو تو وہ مر جا ئیگی (۲۳) اگر کسی نے دیکھا کہ اس نے کسی عورت کے ساتھ شادی کر کے اس سے دخول کیا تو وہ مردہ کے کسی معاملہ میں اپنی ریشہ دوانیوں سے کامیاب ہو گا اور وہ معاملہ ا ہمیت میں اس عورت کے جمال کی قدر ہوگا اگر دخول نہیں کیا تو اس کی کامیابی اس سے کم ہوگی جتنی کہ اگر وہ دخول
کرلیتا (۳۵) اگر کسی نے دیکھا کہ اس نے عورت کے ساتھ شادی کر لی حالانکہ اس کی اپنی ایک یا زیادہ بیویاں ہوں تو وہ بھلائی اور غلبہ پائیگا اس عورت کے حسن وشکل کے بعد لیکن شرط یہ ہے کہ وہ اسکو دیکھے یا پہچانتا ہو اگر وہ اس کو نہ پہچانتا ہونہ ہی اس کا نام جانتا ہو لیکن اس کے لئے تیار کی جائے تو یہ اس کی اپنی موت یا اس کے ہاتھوں کسی کی موت کی علامت ہے 
(۲۹) اگر کسی نے دیکھا کہ اس نے کسی نامعلوم بوڑھے کی لڑکی سے شادی کر لی تو وہ بہت مال پائیگا (۲۷) اگر کوئی عورت خواب دیکھے کہ اس نے کسی نامعلوم بوڑھے سے شادی رچالی ہے تو وہ بھی بہت بھلا ئی پا ئیگی اگر بیمار ہو تو بیماری  سے افاقہ ہوگا (۳۸) اگر کسی نے دیکھا کہ اس نے اپنی محرم عورتوں میں سے کسی مردہ عورت سے نکاح کیا تو وہ اس سے صلہ رحمی کریگا اور اگر زندہ ہوتو قطع رحم کرے گا اگر کسی نے دیکھا کہ اس نے ذوات محرم سے شادی کر لی ہے تو وہ اپنے گھر والوں پر حکمرانی
کریگا۔ بیوی خواب میں شریک دشمن جابر جھگڑالو یا ضدی بادشاہ سواری سوار اور ہر وہ چیز جس پرز مین دلالت کرتی ہے جیسے راحت تھکاوٹ خیر اور شر وغیرہ سب چیزوں پر دلالت کرتی ہے کیونکہ وہ ان سب کے زیادہ مناسب ہے۔

Khwab mein shadi Hona  If anyone sees in a dream that he has a bride. But he has not seen and does not know his name. It is argued that it will die or die. And if you see the bride brought home.
And have slept with it. It is argued that the elderly will be found. And whatever is not his country, his country will be. The Prophet (peace and blessings of Allaah be upon him) said, “If there is chaos and flute in the dream, it is difficult to deal with it.”
Hazrat Jabir has said by the western  If the woman sees in a dream that she has got married. And she has taken her to the husband. It is argued that her age is over. And if you see that the husband has taken and treated him well. So it is a good idea. ( Khwab mein shadi

اچھا خواب نعمتِ خدا وندی

حضورﷺ نے ارشاد فرمایا ” بشارتوں کے سوا کوئی چیز باقی نہیں رہی ۔ صحابہ نے عرض کیا ےیا رسولاللہ بشارتوں سے کیا مراد ہے آپ نے فرمایا سچا خواب ۔(صحیح بخاری عن ابی ھریرہ) بخاری ومسلم کی متفق علیہ حدیث ہے آنحضرت ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ سچا خواب نبوت کا چھیاسواں حصہ ہے ۔

اس حدیث شریف معلوم ہوا کہ سچا خواب رویائے صالحہ علوم نبوت کا ایک جزو ہے اور علم نبوت باقی ہے گو انبیاءکرام کی آمد کا سلسلہ موقوف ہوچکا دوسرے لفظوں میں سچا خواب علوم نبوی کا عکس ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *