Khawab Ki Tabeer

imarat

imaaaratimarat1-3 imarat2-3 imarat3-3

عمارت  بلڈنگ construction

(1) معماری كي تعبير ايسا شخص ہے جوحلال کے ذریعے لوگوں کو جمع کرتا ہے۔ (۲) عمارت کی تعبیر مندرجہ ذیل چیز میں ہوسکتی ہیں (1) شاعره (۲) عمر کا طویل ہونا (۳) دنیا کی طرف رغبت (۳) الفت و محبت (۵) ایک دوسرے کی مدد کرنا ۔ (۳)| خواب میں پکی اینٹ چونا اور ہر وہ چیز جس کے نیچے آگ جلائی جاتی ہے ان میں کوئی خیر و بھلائی کی علامت نہیں ۔ (3) ناقص عمارت عہد شکنی کی علامت ہے۔
تو دلیل ہے کہ اس کے اعمال درست ہوں گے اور شہادت کی موت نصیب ہوگی – (۲۹) خواب میں حمام بنانا کسی عورت
سے زفاف کی طرف اشارہ ہے۔ (۳۰) مریض آدمی کا خواب میں اپنے منہدم گھر جس کے انہدام کا وقت معلوم نہ ہو دیکھنا مستقل صحت یابی کی علامت ہے۔ (۳۱) کسی نے دیکھا کہ اس کے باپ نے مکان بنایا اور صاحب خواب نے اس کو بلند کیا تو تعبیر یہ ہے کہ صاحب خواب اپنے والد کے مشن ( دنیاوی یا اخروی) کو پورا کریگا۔ اور اس کو مضبوط کرے گا ۔ (۳۲) کسی
نے خواب دیکھا کہ کام کرنے والے اس کے مکان کو بنارہے ہیں ۔ تو تعبیر یہ ہے کہ صاحب خواب کی اپنی بیوی سے لڑائی ہو گی یا اپنے کسی دوست سے جدائی ہو گی ۔ یا اسی قسم کا اور کوئی واقعہ پیش ہوگا ۔
بناء (عمارت)
(1) نئی عمارت د یکھنا دنیاوی فائدہ ملنے کی نشانی ہے۔ (۲) کبھی بناء کی تعبیر اپنی اہلیہ کے ساتھ شب باشی سے کی جاتی ہے کوئی بھی تعمیر عورتوں کے معاملے پر دلالت کرتی ہے۔ (۳) کسی نے دیکھا کہ اس کے گھر یا اس کا کمرہ کی وسعت خوبصورت انداز سے ہوئی ہے تو یہ دنیاوی کشادگی اور خوشحالی کی علامت ہے۔ (۴) تعمیر اپنی مقدار سے متجاوز ہوتے ہوئے دیکھنا لوگوں کی اجازت کے بغیر کسی غمی یا خوشی کے موقع میں داخل ہونے کی طرف اشارہ ہے۔ (۵) کسی نے دیکھا کہ وہ مکان بنا رہا ہے۔ تو تعبیر یہ ہے کہ وہ دوستوں کو یا رشتہ داروں یا اپنی فوج کو اکھٹا کر رہا ہے اور صاحب خواب اگر بادشاہ ہے تو اس کی حکومت کی واپسی اور خوشی اور قوت اور معاملہ کی رفعت بقدر رفعت مکان و مضبوطی سے تعبیر کی جاسکتی ہے۔ (۲) کسی نے خواب دیکھا کہ اپنے مکان کو اکھیڑ رہا ہے تو یہ اس کے دوستوں یا رشتہ داروں اور قوم میں تفریق کی اور حکومت کے زائل ہو نے کی علامت ہے۔ (2) کسی نے دیکھا کہ وہ کسی عالم کے پرانے مکان کی تجدید کر رہا ہے تو اس عالم کی سیرت کی اصلاح کرنے کی طرف اشارہ ہے۔ (۸) اگر کسی ظالم کے مکان کی تجدید کر رہا ہے تو اس کی سیرت کی اصلاح کی علامت ہے ۔(۹) کسی نے خواب دیکھا کہ اس نے مکان بنانے کے لیے بنیادیں کھودیں اور اس کو بنایا اور مضبوط کیا تو اپنے مقصد میں
کامیابی کی دلیل ہے لیکن اگر طالب علم ہے تو وہ علم حاصل کرنے میں کامیاب ہو گا۔ یا حکومت کا طالب ہے تو اسے حکومت
ملے گی یا کوئی ہنر سیکھ رہا ہے تو اس میں کامیاب ہوگا۔ (۱۰) کسی نے کسی خاص علاقے میں خود کو مکان بناتے دیکھا تو تعبیر یہ ہے کہ صاحب خواب اس علاقے یا شہر میں شادی کریگا۔ (1) ٹھیکری سے مکان بنانا، تزئین و ریاء کی علامت ہے۔ (۱۲) خواب میں کیچڑ سے مکان بنانا حلال روزی پر دلالت کرتا ہے اونقش و نگار والا مکان علم اور ولایت اور خوشی ملنے کی علامت ہے ۔ (۱۳) کسی نے دیکھا کہ وہ پکی اینٹ سے اور چونے سے مکان بنارہا ہے تو تعبیر یہ ہے کہ صاحب خواب باطل کام میں منہمک ہوگا اس لیے چونا اور اینٹ کی تعبیر باطل امور سے کی جاتی ہے۔ (۱۴) خواب میں چونے اور اینٹ کا کاروبار حرام کام میں لگنے کی علامت ہے۔(۱۵) کسی نے خواب میں دیکھا گویا کہ وہ اپنی جگہ میں مکان بنا رہا ہے تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ خواب دیکھنا والا ایسی عورت سے نکاح کر یگا جس کا تذکرہ پہلے کبھی نہیں ہوا ہے۔ کبھی یہی خواب اچھی جگہ میں قیام پذیر ہونے اور وہیں انتقال کر جانے پر بھی دلالت کرتا ہے۔ (۱۱۹) مٹی کا مکان دین و یقین کی علامت ہے اور خشک مٹی رسوائی والا مال ہے۔ (۱۷) کسی نے دیکھا کہ وہ حضور اقدس ﷺ کے مزار مبارک کو مٹی لگا رہا ہے تو تعبیر یہ ہے کہ صاحب خواب اپنے مال سے حج کریگا۔ (۱۸) اپنے مکان کو تر مٹی لگانا صاح ہونے کی علامت ہے۔ (۱۹) مٹی کھانا کھائی ہوئی مٹی کے بقدر حصول ماال کی علامت ہے ۔ (۲۰) خوبصورت عمارت کی تعبیر الفت و محبت، نسل، رزق اچھے لباس اور کنواری عورت اور اس کی اولاد سے کی جاتی ہے۔ (۲۱) مضبوط مکان صاحب خواب کی قوت وشدت پر دلالت کرتا ہے اور بھی ایک دوسرے کے ساتھ مساعدت و مدد کی طرف اشارہ ہوتا ہے۔ (۲۲) بسا اوقات عمارت دین درازی عمر کی علامت ہوتا ہے۔ (۲۳) کبھی عمارت کی دلالت عمارت بنانے والے پر ہوتی ہے۔ (۲۳) کسی نے دیکھا کہ وہ اللہ کی رضا کے لیے مسجد بنارہا ہے تو تعبیر یہ ہے کہ اگر صاحب خواب بادشاہ ہے تو حق کو قائم
کریگا ۔ اور امر بالمعروف و نہی عن المنکر کریگا اور اگر خواب دیکھنے والا عالم ہے تو ایسی کتاب تصنیف کریگا جس سے لوگوں کو بہت نفع ہوگا۔ اگر صاحب خواب مالدار ہے تو اپنے مال کی زکوۃ ادا کریگا اور اگر غیر شادی شدہ ہے تو اس کو شادی نصیب ہو جائے گی اگر شادی شدہ ہے تو اولاد کی دولت سے سرفراز ہوگا۔ اور اس کا ذکر خیر دنیا میں پھیل جائے گا اور اگر یہی خواب فقیر و محتاج آدی دیکھے تو وہ غٖنی و مالدار ہوگا یا مسجد کی خدمت کریگا اور ذکر تلاوت اور اعمال صالح کے ذریعے مسجد کو آباد کر یگا یا کسی گناہ کا مرتکب ہے تو اس سے توبہ کرے گا اور ہدایت یافتہ ہوگا اور اس خواب کی تعبیر شہادت کی موت سے بھی کی جاتی ہے اور کبھی تعمیر مکان کے بنانے والے کے لیے چاہے خودصاحب خواب ہے یا کسی دوسرے کو بناتے دیکھتا ہے کی اچھائی پر دلالت کرتی ہے مسجد بنانے کی مذکور و تعبیرات اس وقت ہوں گی۔ جب صاحب خواب مسجد ایسی چیزوں سے بنائے جن
سے عموما مسجد نہیں بنائی جاتی یا بغیر محراب کے یا خلاف سمت قبلہ مسجد بنائی تو تعبیر خیر کے جگہ شر سے کی جائے گی ۔ (۲۵) خواب میں قبر دیکھنایا بنانا رفعت شان یا بڑے لوگوں میں شامل ہونے کی طرف اشارہ ہے۔ (۲۶) کسی نے دیکھا کہ وہ خواب میں حوض کے کنارے درست کر رہا ہے تو تعبیر یہ ہے کہ وہ اپنے والد کا ادب واحترام کریگا ۔ (۲۷) کسی نے بادل پر قبہ بنایا تو یہ قوت حاصل کرنے کا اشارہ ہے۔ (۲۸) خواب دیکھا کہ ان میں اور زمین میں اس کیلئے قبہ نما مکان بنایا گیا تو دلیل ہے کہ اس کے اعمال درست ہوں گے اور شہادت کی موت نصیب ہوگی – (۲۹) خواب میں حمام بنانا کسی عورت
سے زفاف کی طرف اشارہ ہے۔ (۳۰) مریض آدمی کا خواب میں اپنے منہدم گھر جس کے انہدام کا وقت معلوم نہ ہو دیکھنا مستقل صحت یابی کی علامت ہے۔ (۳۱) کسی نے دیکھا کہ اس کے باپ نے مکان بنایا اور صاحب خواب نے اس کو بلند کیا تو تعبیر یہ ہے کہ صاحب خواب اپنے والد کے مشن ( دنیاوی یا اخروی) کو پورا کریگا۔ اور اس کو مضبوط کرے گا ۔ (۳۲) کسی
نے خواب دیکھا کہ کام کرنے والے اس کے مکان کو بنارہے ہیں ۔ تو تعبیر یہ ہے کہ صاحب خواب کی اپنی بیوی سے لڑائی ہو گی یا اپنے کسی دوست سے جدائی ہو گی ۔ یا اسی قسم کا اور کوئی واقعہ پیش ہوگا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *