Khwab KI Tabeer

Khawab Main Dol Dekhna

Khawab Main Dol Dekhna

خواب میں ڈول دیکھنا

Khawab Main Dol Dekhna Find Dream meaning of Khawab Main Dol Dekhna and other dreams in Urdu. Dream Interpretation & Meaning in Urdu. Read answers by islamic scholars and Muslim mufti. Answers taken by Hadees Sharif as well. Read Khawab Main Dol Dekhna meaning according to Khwab Nama and Islamic Dreams Dictionary.

حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں ڈول ایساشخص ہے کہ نا پہچانے ہوئے مال کو نکالتا ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ ڈ ول کو پانی سے بھرا ہے یا ڈول سے پانی نکلتا ہے ۔ دلیل ہے کہ اسی قدر مال رنج اور سختی سے حاصل کرے گا ۔
اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس صاف پانی کا بھرا ہوا ڈول ہے یا اس کو کسی نے دیا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کو آسانی سے مال ملے گا ۔اور اگر دیکھے کہ وہ ڈول کے ساتھ پانی کسی نہر میں سے لے رہا ہے ۔ تو دلیل یہ ہے کہ بقدد اس کے وہ مال پائے اور اس مال کو کسی مکر اور حیلے سے ہاتھ میں لائے اور اگر دیکھے کہ ڈول کے ساتھ زمین پر پانی گراتا ہے دلیل ہے کہ مال کو نیکی میں خرچ کرے گا ۔
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس کے پاس بڑا ڈول ہے یا کسی نے اس کو دیا ہے ۔ دلیل ہے کہ مالدار آدمی سے دوستی کرے گا اور اس سے نفع پائے گا ۔

Khawab Main Dol Dekhna The Prophet (peace and blessings of Allaah be upon him) said: "The dream in the dream is a person who expands unmarked wealth.” And if you see that DOL is full of water or water drops from the dole. It is argued that the wealth will earn more and more.
And if you see that it has a cleaned dole or someone has given it. It is argued that he will get the money easily. And if he sees that he is taking water with a canal. The argument is that the person receives that wealth, and brings it to a wealthy and helpless hand, and if he sees water falling on the earth with a dal, it is argued that he will spend wealth in good deeds.
Hazrat Jafar Sadiq said. If you see that he has a big deal or someone has given it. It is argued that the wealthy man will be friendly and beneficial.

Recent Posts:

[display-posts]

اچھا خواب نعمتِ خدا وندی

حضورﷺ نے ارشاد فرمایا ” بشارتوں کے سوا کوئی چیز باقی نہیں رہی ۔ صحابہ نے عرض کیا ےیا رسولاللہ بشارتوں سے کیا مراد ہے آپ نے فرمایا سچا خواب ۔(صحیح بخاری عن ابی ھریرہ) بخاری ومسلم کی متفق علیہ حدیث ہے آنحضرت ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ سچا خواب نبوت کا چھیاسواں حصہ ہے ۔

اس حدیث شریف معلوم ہوا کہ سچا خواب رویائے صالحہ علوم نبوت کا ایک جزو ہے اور علم نبوت باقی ہے گو انبیاءکرام کی آمد کا سلسلہ موقوف ہوچکا دوسرے لفظوں میں سچا خواب علوم نبوی کا عکس ہے۔

خواب کی اقسا م

امام محمد بن سیرین ارشاد فرماتے ہیں کہ خواب تین قسم کے ہوتے ہیں ۔

  • 1- مبشرات خداوندی –

2- تخویفِ شیطان) شیطان کے زیرِ اثر ) –

3- حدیثِ نفس یعنی ذہنی اور دماغی خیلات کا عکس –

اس تقسیم سے ظاہر ہوتا ہے کہ خواب کے تمام اقسام صحیح قابلِ تعبیر اوردر خوراعتناء نہیں ہوتے تعبیر اور اعتبار کے لائق وہی خواب ہوتے ہیں جو حق تعالیٰ کی طرف سے بشارت اور اعلام پر مبنی ہوں۔

علم تعبیر کے چھ مشہور امام

-علم تعبیر میں درج ذیل چھ آئمہ کرام کے اقوال کے بطور سند پیش کیا جاتا ہے

  1. حضرت دانیال علیہ اسلام
  2. حضرت امام جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ علیہ
  3. حضرت امام محمد بن سرین رحمتہ اللہ علیہ
  4. حضرت امام جابر مغربی رضی اللہ تعالیٰ علیہ
  5. حضرت امام ابراہیم کرمانی علیہ رحمتہ اللہ علیہ
  6. حضرت امام اسمعیل بن شوکت رحمتہ اللہ علیہ

تعبیر بیان کرنے کیلئے ضروری علوم

  1. ۔علم تفسیر
  2. علم ضرب الامثال
  3. علم حدیث
  4. اشعار عرب
  5. علم اشتقاق (صرف)
  6. نوادر
  7. علم الغات
  8. علم الفاظ متد اَولہ

چنانچہ ایسے علماء ہے تعبیر بیان کرنے کے اہل ہیں جو ان علوم کے ماہر اور متقی پرہیزگار ہوں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔