Khwab KI Tabeer

Khawab Main Matkaa Dekhna

Khawab Main Matkaa Dekhna

خواب میں مٹکا دیکھنا

Khawab Main Matkaa Dekhna Find Dream meaning of Khawab Main Matkaa Dekhna and other dreams in Urdu. Dream Interpretation & Meaning in Urdu. Read answers by islamic scholars and Muslim mufti. Answers taken by Hadees Sharif as well. Read Khawab Main Matkaa Dekhna meaning according to Khwab Nama and Islamic Dreams Dictionary.

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں مٹکا منافق آدمی ہے کہ جس کے ہاتھ پر مال ضائع ہو گا ۔ حضرت ابراہیم کرمانیؒ نے فرمایا ہے کہ خواب میں مٹکا کنیز یا خادم ہے ۔ اگر دیکھے کہ نیا مٹکا لیا ہے یا خریدا ہے ۔دلیل ہے کہ کنیز خریدے گا یاغلام حاصل کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ مٹکا ٹوٹا ہے یا ضائع ہوا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کی کنیز یا خادم مرے گا ۔اور اگر دیکھے کہ اس کے مٹکے میں سوراخ ہو گیا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کی کنیز یا خادم بیمار ہو گا ۔
اور اگر دیکھے کہ مٹکا صاف پانی سے بھرا ہوا ہے ۔ دلیل ہے کہ کنیز یا خادم سے منفعت حاصل کرے گا ۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں مٹکا پانچ وجہ پر ہے ۔ (۱)منا فق مزدور(۲)عورت(۳)خادم(۴)کنیز(۵)دین کی مضبوطی۔

Khawab Main Matkaa Dekhna The Prophet (peace and blessings of Allaah be upon him) said: “The hypocrites are in a dream that is worthless.” Hazrat Ibrahim Kermani has said that the dream is a clay or a slave. If you see that the new one has been stolen or bought. The Bible is purchased by the Kanishi. And if you see that the pot is broken or lost. It is argued that his kinsmen or servants will die .And if they see that their dust is covered. It is argued that his family or servant will be ill.
And if you see that the pot is full of clean water. It is argued that kafis or servants will receive harm. Hazrat Jafar Sadiq (peace be upon him) said, “There is five reasons in the dream.” (1) Debt Workers (2) Women (3) Servants (4) Kinseni (5) Strengthening the Religion.

Recent Posts:

[display-posts]

اچھا خواب نعمتِ خدا وندی

حضورﷺ نے ارشاد فرمایا ” بشارتوں کے سوا کوئی چیز باقی نہیں رہی ۔ صحابہ نے عرض کیا ےیا رسولاللہ بشارتوں سے کیا مراد ہے آپ نے فرمایا سچا خواب ۔(صحیح بخاری عن ابی ھریرہ) بخاری ومسلم کی متفق علیہ حدیث ہے آنحضرت ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ سچا خواب نبوت کا چھیاسواں حصہ ہے ۔

اس حدیث شریف معلوم ہوا کہ سچا خواب رویائے صالحہ علوم نبوت کا ایک جزو ہے اور علم نبوت باقی ہے گو انبیاءکرام کی آمد کا سلسلہ موقوف ہوچکا دوسرے لفظوں میں سچا خواب علوم نبوی کا عکس ہے۔

خواب کی اقسا م

امام محمد بن سیرین ارشاد فرماتے ہیں کہ خواب تین قسم کے ہوتے ہیں ۔

  • 1- مبشرات خداوندی –

2- تخویفِ شیطان) شیطان کے زیرِ اثر ) –

3- حدیثِ نفس یعنی ذہنی اور دماغی خیلات کا عکس –

اس تقسیم سے ظاہر ہوتا ہے کہ خواب کے تمام اقسام صحیح قابلِ تعبیر اوردر خوراعتناء نہیں ہوتے تعبیر اور اعتبار کے لائق وہی خواب ہوتے ہیں جو حق تعالیٰ کی طرف سے بشارت اور اعلام پر مبنی ہوں۔

علم تعبیر کے چھ مشہور امام

-علم تعبیر میں درج ذیل چھ آئمہ کرام کے اقوال کے بطور سند پیش کیا جاتا ہے

  1. حضرت دانیال علیہ اسلام
  2. حضرت امام جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ علیہ
  3. حضرت امام محمد بن سرین رحمتہ اللہ علیہ
  4. حضرت امام جابر مغربی رضی اللہ تعالیٰ علیہ
  5. حضرت امام ابراہیم کرمانی علیہ رحمتہ اللہ علیہ
  6. حضرت امام اسمعیل بن شوکت رحمتہ اللہ علیہ

تعبیر بیان کرنے کیلئے ضروری علوم

  1. ۔علم تفسیر
  2. علم ضرب الامثال
  3. علم حدیث
  4. اشعار عرب
  5. علم اشتقاق (صرف)
  6. نوادر
  7. علم الغات
  8. علم الفاظ متد اَولہ

چنانچہ ایسے علماء ہے تعبیر بیان کرنے کے اہل ہیں جو ان علوم کے ماہر اور متقی پرہیزگار ہوں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *