Khwab KI TabeerKhwab Ki Tabeer Pay

Khawab Main Pyala Dekhna

Khawab Main Pyala Dekhna

خواب میں پیالہ دیکھنا

Khawab Main Pyala Dekhna Find Dream meaning of Khawab Main Pyala Dekhna and other dreams in Urdu. Dream Interpretation & Meaning in Urdu. Read answers by islamic scholars and Muslim mufti. Answers taken by Hadees Sharif as well. Read Khawab Main Pyala Dekhna meaning according to Khwab Nama and Islamic Dreams Dictionary.

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ پیالہ شربت گلاب سے بھرا ہوا ہے اور اس میں سے پیا ہے ۔ دلیل ہے کہ عورت کرے گا یا کنیز خریدے گا اور اس کے ہاں ایک فرزند صالح اور پارسا پیدا ہو گا اور اگر دیکھے کہ اس نے پانی گرایا اور پیالہ با قی رہا ہے ۔
دلیل ہے کہ فرزند مرے گا اور عورت رہے گی ۔ اور اگر دیکھے کہ پالہ ٹوٹا اور پانی گرا ہے ۔ دلیل ہے کہ فرزند اور عورت دونوں مریں گے ۔ اور اگر دیکھے کہ پیالہ ہے اور اس میں سے پانی پیا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کے ہاں فر زند بدکردار پیدا ہو گا ۔
ا ور اس سے اس کو تکلیف ہو گی ۔ اور اگر خواب میں خالی پیالہ دیکھے دلیل ہے کہ اس کے ہاں فرزند نہ ہو گا ۔ حضرت جعفر صافق علیہ السلام نے فرمایا ہے خواب میں پیالہ تین وجہ پر ہے ۔ (۱)عورت(۲)کنیز (۳)خادم کے جس کی ضرورتیں گر مشترک ہیں۔

Khawab Main Pyala Dekhna The Prophet (peace and blessings of Allaah be upon him) said: If someone dreamed that the bowl of syrup rose and rose from it. It is clear that a woman will buy or buy kinsheeh, and in that case a son will become righteous and parsa, and if she sees that she has watered and is drinking the cup.
The argument is that the son will die and the woman will remain. And if you see that the polar is broken and the water is dropped. It is argued that both children and women will die. And if you see the bowl and the water is thirsty. It is argued that in that case, the angel will be borne ill.
And it will hurt him. And if you see empty cups in the dream argue that there will be no child in it. Hazrat Jafar Safiq said that the cup is on three reasons in the dream. (1) Female (2) Kanishi (3) The servant’s requirements are common.

Recent Posts:

[display-posts]

اچھا خواب نعمتِ خدا وندی

حضورﷺ نے ارشاد فرمایا ” بشارتوں کے سوا کوئی چیز باقی نہیں رہی ۔ صحابہ نے عرض کیا ےیا رسولاللہ بشارتوں سے کیا مراد ہے آپ نے فرمایا سچا خواب ۔(صحیح بخاری عن ابی ھریرہ) بخاری ومسلم کی متفق علیہ حدیث ہے آنحضرت ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ سچا خواب نبوت کا چھیاسواں حصہ ہے ۔

اس حدیث شریف معلوم ہوا کہ سچا خواب رویائے صالحہ علوم نبوت کا ایک جزو ہے اور علم نبوت باقی ہے گو انبیاءکرام کی آمد کا سلسلہ موقوف ہوچکا دوسرے لفظوں میں سچا خواب علوم نبوی کا عکس ہے۔

خواب کی اقسا م

امام محمد بن سیرین ارشاد فرماتے ہیں کہ خواب تین قسم کے ہوتے ہیں ۔

  • 1- مبشرات خداوندی –

2- تخویفِ شیطان) شیطان کے زیرِ اثر ) –

3- حدیثِ نفس یعنی ذہنی اور دماغی خیلات کا عکس –

اس تقسیم سے ظاہر ہوتا ہے کہ خواب کے تمام اقسام صحیح قابلِ تعبیر اوردر خوراعتناء نہیں ہوتے تعبیر اور اعتبار کے لائق وہی خواب ہوتے ہیں جو حق تعالیٰ کی طرف سے بشارت اور اعلام پر مبنی ہوں۔

علم تعبیر کے چھ مشہور امام

-علم تعبیر میں درج ذیل چھ آئمہ کرام کے اقوال کے بطور سند پیش کیا جاتا ہے

  1. حضرت دانیال علیہ اسلام
  2. حضرت امام جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ علیہ
  3. حضرت امام محمد بن سرین رحمتہ اللہ علیہ
  4. حضرت امام جابر مغربی رضی اللہ تعالیٰ علیہ
  5. حضرت امام ابراہیم کرمانی علیہ رحمتہ اللہ علیہ
  6. حضرت امام اسمعیل بن شوکت رحمتہ اللہ علیہ

تعبیر بیان کرنے کیلئے ضروری علوم

  1. ۔علم تفسیر
  2. علم ضرب الامثال
  3. علم حدیث
  4. اشعار عرب
  5. علم اشتقاق (صرف)
  6. نوادر
  7. علم الغات
  8. علم الفاظ متد اَولہ

چنانچہ ایسے علماء ہے تعبیر بیان کرنے کے اہل ہیں جو ان علوم کے ماہر اور متقی پرہیزگار ہوں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *