Khwab KI Tabeer

Khawab Main Zanjeer Dekhna

Khawab Main Zanjeer Dekhna

خواب میں زنجیر دیکھنا

Khawab Main Zanjeer Dekhna Find Dream meaning of Khawab Main Zanjeer Dekhna and other dreams in Urdu. Dream Interpretation & Meaning in Urdu. Read answers by islamic scholars and Muslim mufti. Answers taken by Hadees Sharif as well. Read Khawab Main Zanjeer Dekhna meaning according to Khwab Nama and Islamic Dreams Dictionary.

حضرت ابن سیرینؒ نے فرمایا ہے کہ خواب میں زنجیر معصیت اور گناہ پر دلیل ہے ۔ اگر دیکھے کہ زنجیر ٹوٹی اور اس نے گرادی ہے ۔ دلیل ہے کہ گناہ سے توبہ کرے گااور حق تعالیٰ کی طرف رجوع کرے گا ۔ حضرت جابر مغربی ر حمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔
اگر دیکھے کہ اس کی گردن میں زنجیر ہے ۔ دلیل ہے کہ لوگوں کے مال دست درازی کرے گا اور حرام سے نہ بچے گا ۔ اگر دیکھے کہ اس کے پاؤں میں زنجیر ہے ۔ دلیل ہے کہ لوگوں کے گھروں میں گناہ کرے گا اور خواب میں زنجیر کا دیکھنا مرد عاصی (عاصی:نا فرمان :گنہگار)اور گناہ گار ہے ۔

Khawab Main Zanjeer Dekhna Hazrat ibn Saheer has said that chains in dreams are argued on sin and sin. If the chain is seen broken and it falls down. It is argued that repentance will turn away and will turn towards the Almighty. Hazrat Jabir has said by the western ruler.
If you see that it is chained in the neck. It is argued that the property of the people will be disrupted and will not be abusive. If he sees that his feet are chained. It is argued that sin will be done in people’s homes and see chains in dreams Men Assai (Asi: Decree) is a sinner.

Recent Posts:

[display-posts]

اچھا خواب نعمتِ خدا وندی

حضورﷺ نے ارشاد فرمایا ” بشارتوں کے سوا کوئی چیز باقی نہیں رہی ۔ صحابہ نے عرض کیا ےیا رسولاللہ بشارتوں سے کیا مراد ہے آپ نے فرمایا سچا خواب ۔(صحیح بخاری عن ابی ھریرہ) بخاری ومسلم کی متفق علیہ حدیث ہے آنحضرت ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ سچا خواب نبوت کا چھیاسواں حصہ ہے ۔

اس حدیث شریف معلوم ہوا کہ سچا خواب رویائے صالحہ علوم نبوت کا ایک جزو ہے اور علم نبوت باقی ہے گو انبیاءکرام کی آمد کا سلسلہ موقوف ہوچکا دوسرے لفظوں میں سچا خواب علوم نبوی کا عکس ہے۔

خواب کی اقسا م

امام محمد بن سیرین ارشاد فرماتے ہیں کہ خواب تین قسم کے ہوتے ہیں ۔

  • 1- مبشرات خداوندی –

2- تخویفِ شیطان) شیطان کے زیرِ اثر ) –

3- حدیثِ نفس یعنی ذہنی اور دماغی خیلات کا عکس –

اس تقسیم سے ظاہر ہوتا ہے کہ خواب کے تمام اقسام صحیح قابلِ تعبیر اوردر خوراعتناء نہیں ہوتے تعبیر اور اعتبار کے لائق وہی خواب ہوتے ہیں جو حق تعالیٰ کی طرف سے بشارت اور اعلام پر مبنی ہوں۔

علم تعبیر کے چھ مشہور امام

-علم تعبیر میں درج ذیل چھ آئمہ کرام کے اقوال کے بطور سند پیش کیا جاتا ہے

  1. حضرت دانیال علیہ اسلام
  2. حضرت امام جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ علیہ
  3. حضرت امام محمد بن سرین رحمتہ اللہ علیہ
  4. حضرت امام جابر مغربی رضی اللہ تعالیٰ علیہ
  5. حضرت امام ابراہیم کرمانی علیہ رحمتہ اللہ علیہ
  6. حضرت امام اسمعیل بن شوکت رحمتہ اللہ علیہ

تعبیر بیان کرنے کیلئے ضروری علوم

  1. ۔علم تفسیر
  2. علم ضرب الامثال
  3. علم حدیث
  4. اشعار عرب
  5. علم اشتقاق (صرف)
  6. نوادر
  7. علم الغات
  8. علم الفاظ متد اَولہ

چنانچہ ایسے علماء ہے تعبیر بیان کرنے کے اہل ہیں جو ان علوم کے ماہر اور متقی پرہیزگار ہوں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔