Khwab KI Tabeer

Khawab Main Daant Dekhna

Khawab Main Daant Dekhna

خواب میں دانت دیکھنا

Khawab Main Daant Dekhna Find Dream meaning of Khawab Main Daant Dekhna and other dreams in Urdu. Dream Interpretation & Meaning in Urdu. Read answers by islamic scholars and Muslim mufti. Answers taken by Hadees Sharif as well. Read Khawab Main Daant Dekhna meaning according to Khwab Nama and Islamic Dreams Dictionary.

حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں دانے اہل خانہ ہیں ۔ اوپر کے دانت نر پر دلیل ہے اور نیچے کے دانت مادہ پر دلیل ہے ۔ اور اگلے دانت فرزندوں اور بھائیوں اور بہنوں یا باپ اور ماں پر دلیل ہے ۔ اور پہلو کے دانت چچا اور چچا زادوں پر دلیل ہے ۔
اورپچھلے دانت دور کے خویشوں پر دلیل ہے اور دانتوں کی سفیدی اور پاکیزگی اہل بیت کی قوت اور مرتبہ پر دلیل ہے ۔ اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ اگلے دانے جو دائیں طرف ہے ۔ اس کے باپ اور خویشوں پر دلیل ہے ۔ جو بائیں طرف ہیں مادر اور مادر کے خویشوں پر دلیل ہے ۔
اور اگر دیکھے کہ اگلے دانت ہلتے ہیں ۔اس جماعت سے جس کا اوپر بیان ہوا ہے ایک شخص بیمار ہو گا ۔ حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ اگر خواب میں دیکھے کہ اس کے اگلے دانت ہتھیلی پر یا گود میں یا زمین پر گرے ہیں اور خاک آلود نہیں ہوئے ہیں ۔
دلیل ہے کہ اس کے فرزند یا اس کے بھائی یا بہن آئے گی ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے دانت خاک میں گرے یا ضائع ہوئے ہیں ۔ دلیل ہے کہ ان میں سے جس کا ذکر ہوا ہے کوئی ایک مرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے دانت ٹوٹے یا بوسیدہ ہوئے ہیں ۔ دلیل ہے کہ بیان کردہ لوگوں میں سے ایک پر آفت آئے گی ۔
اور اگر دیکھے کہ اس کے اگلے دانت کو فتہ ہوئے ہیں دلیل ہے کہ اس کی ر یسوں سے دشمنی ہو گی ۔ اور اگر دیکھے کہ دانتوں میں سے کسی ایک کو اکھاڑا ہے ۔ دلیل ہے کہ وہ جماعت اس کو سخت برا کہے گی اور اس سے مفارقت تلاش کرے گی ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے اگلے دانت زیادہ ہو گئے ہیں ۔
دلیل ہے کہ ان خویشوں میں سے ایک راحت اور خوشی میں ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے دانتوں کے پہلو میں ایک اور اگا ہے ۔ اگر نیچے کا ہے تو لڑکی آئے گی اور اگر اوپر کا ہے تو لڑکا آئے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے اپنے اگلے دانت اکھاڑے ہیں ۔
دلیل ہے کہ اپنا تاوان مذکورہ بالا خویشوں سے لے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ تمام دانت گرے اور حال اس کا ظاہر ہوئے ۔ یہ اہل خانہ کی ہلاکت پر دلیل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے دانت ہاتھ کہ ہتھیلی یا گود میں گرے ہیں ۔ دلیل ہے کہ اس کا خاندان زیادہ ہو گا ۔
اور اگر دیکھے کہ اس کے تمام دانت نیچے کی طرف ہیں ۔ اگر خوب دیکھنے والا اہل اصلاح سے ہے تو خیر اور نیکی پر دلیل ہے ۔اگر اہل شر سے ہے تو شر اور فساد پر دلیل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے دانت چاندی کے ہیں ۔ یا کانچ یا ٹھیکری کے ہیں تو یہ اس کی ہلاکت پر دلیل ہے ۔
اور اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ دانتوں کا گرنا قرض کو ادا کرنا ہے اور بعض کہتے ہیں کہ لڑائی اور جھگڑے پر دلیل ہے ۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اوپر کے دانت جو آنکھ کے مقابل ہیں ۔ دلیل اولاد نر پر ہیں ۔
اور نیچے کے دانت اور مادہ پر ہیں ۔ اور اگر دیکھے کہ تمام دانت گر پڑ ے ہیں اور اس نے سب ہاتھ کی ہتھیلی میں لے لیے ہیں ۔ دلیل ہے کہ اپنے خویشوں کو جمع کرے گا اور ان کو جدانہ ہونے دے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے دا نتوں سے خوشبو آتی ہے ۔
دلیل ہے کہ اس کے خویش اس کی تعریف کریں گے ۔ اور اس کے خلاف دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کی غیبت کریں گے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے دانت درد کرتے ہیں ۔ تو غم و اندوہ پر دلیل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے دانت زد ہیں ۔دلیل ہے کہ جو شخص ان کی طرف منسوب ہے ۔
بیمار ہو گا اور اگر دیکھے کہ اس کے دانت سیاہ ہو گئے ہیں ۔ دلیل ہے کہ اسے غم واندوہ پہنچے گا ۔اور اگر دیکھے کہ اس کے دانت گر ے ہیں اور وہ خوب مضبوط طور سے باندھ دئیے گئے دلیل ہے کہ اس کی عمر دراز ہو گی کہ اس کے سب خویش اس کے سامنے قرب میں جائیں گے ۔
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کے دانت درد کرتے ہیں اور ان کو اپنے ہاتھ سے اکھاڑا ہے اور دونوں ہاتھوں میں لئے ہیں ۔ دلیل ہے کہ بہت سامال پائے گا ۔ اور اگر د یکھے کہ اپنے منہ سے خو ن آلو دا نت ہا تھ میں پکڑے ہیں ۔
دلیل ہے کہ جس کے دانت پکڑے ہیں اس کو نفع ہو گا ۔ لیکن اس کو مصیبت پہنچے گی ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے بعض دانت ظاہر ہو ئے ہیں ۔ دلیل ہے کہ اس کے بعض خویش سفر کو جائیں گے ۔ اور سلامتی سے واپس آئیں گے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے تمام دانت ز با ن کے در میان جمع ہو ئے ہیں ۔
اور پھر سب اپنی جگہ پر جا لگے ہیں ۔ د لیل ہے کہ اپنے خویشوں سے شکی ہو گا ۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں دانتوں کا دیکھنا چھ وجہ پر ہے ۔ (۱)اہل بیت(۲)مال(۳)منفعت(۴)غم واندوہ(۵)مفارقت(۶)ضرر و نقصان ۔

Khawab Main Daant Dekhna Hazrat Daniel has said that dreams are family members. The above teeth are argued on the male and argue on the lower tooth substance. And the next tooth is the argument on the children, brothers, Khawab Main Daant Dekhna sisters or father and mother. And aspect of teeth is unclean and unclean arguments.
Khawab Main Daant Dekhna All teeth are argued on the teeth and the teeth and purity of teeth are argued on the strength and strength of the family. And some qualified interpretations have described that the next tree is on the Khawab Main Daant Dekhna right side. It is argued on his father and sister. The ones who are on the left are argued on the brave and the braves of the mother.
Khawab Main Daant Dekhna And if you see that the next tooth is light, the person mentioned above is a person ill. Khawab Main Daant Dekhna Hazrat Ibn Saheen (RA) said: “If you see in the dream that its next tooth is on the palm or on the lap or on the ground, and it is not dry.”
Khawab Main Daant Dekhna It is argued that his son or his brother or sister will come. And if you see that her teeth are fallen or dropped in the dust. It is argued that one of them is mentioned, one will die. And if you see that her teeth are broken or broken. It is argued that one of the described people will suffer.
Khawab Main Daant Dekhna And if you see that the next tooth is fatal, it is argued that it will be hostile to her relatives. And if you see that one of the teeth is shattered. It is argued that the group will call it badly and will find useful. And if you see the next teeth are over.
It is argued that one of these couples will be in happiness and happiness. And if you see that its teeth are another aspect. If the bottom goes, the girl will come and if the upper is the boy will come. And if he sees that he has teeth his next teeth.
It is argued that your compensation will be taken from the above mentioned clothes. And if you see all the teeth and the present appear. This is an argument on the family’s death. And if you see that her teeth are in herbal or lap. It is argued that his family will be more.
And if you see all her teeth are downward. If the person who sees well is a good reason, then it is good for good and good. And if you see that its teeth are silver. Or if it is of glass or vessel, it is argued on its death.
And the elaborate interpretation has stated that the fall of teeth is to pay a loan and some say that there is a reason for fighting and fighting. The Prophet (peace and blessings of Allaah be upon him) said: “The above teeth are against the eyes.” The reason for children is on the female.
And on the teeth and substances below. And if you see that all the teeth are falling and he has taken all the hand to the slopes. It is argued that they will gather their clothes and allow them to live. And if you see that its fragrance comes from perfume.
It is argued that his nephew will appreciate it. And if you look against it, it is argued that you will miss it. And if you see her dental pain. So there is a problem with sadness. And if you see that it is teeth. The person is attributed to them.
It will become ill and if your teeth are darkened. It is argued that she will get sad sadness. And if you see her teeth fall down and she is tightly tied to argue that her age will become intensified in front of her.
Hazrat Jabir has said by the western prophet. If you see her teeth pain and climbs them with her hands and is in both hands. It is argued that a lot of problems will be found. And if you are in a position to get rid of your mouth once again.
The argument that the teeth will be beneficial. But it will be in trouble. And if you see some of its teeth have appeared. It is argued that some of her will go to the journey. And will come back safely. And if you see all the teeth are gathered in the midst thereof.
And then everyone is going to their place. The lail that will be doubtful of your dreams. Hazrat Jafar Sadiq said that dreaming of teeth in the dream is on six reasons. (1) Families (2) goods (3) negligence (4) grief vomiting (5) disability (6) harm and harm.

Recent Posts:

[display-posts]

اچھا خواب نعمتِ خدا وندی

حضورﷺ نے ارشاد فرمایا ” بشارتوں کے سوا کوئی چیز باقی نہیں رہی ۔ صحابہ نے عرض کیا ےیا رسولاللہ بشارتوں سے کیا مراد ہے آپ نے فرمایا سچا خواب ۔(صحیح بخاری عن ابی ھریرہ) بخاری ومسلم کی متفق علیہ حدیث ہے آنحضرت ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ سچا خواب نبوت کا چھیاسواں حصہ ہے ۔

اس حدیث شریف معلوم ہوا کہ سچا خواب رویائے صالحہ علوم نبوت کا ایک جزو ہے اور علم نبوت باقی ہے گو انبیاءکرام کی آمد کا سلسلہ موقوف ہوچکا دوسرے لفظوں میں سچا خواب علوم نبوی کا عکس ہے۔

خواب کی اقسا م

امام محمد بن سیرین ارشاد فرماتے ہیں کہ خواب تین قسم کے ہوتے ہیں ۔

  • 1- مبشرات خداوندی –

2- تخویفِ شیطان) شیطان کے زیرِ اثر ) –

3- حدیثِ نفس یعنی ذہنی اور دماغی خیلات کا عکس –

اس تقسیم سے ظاہر ہوتا ہے کہ خواب کے تمام اقسام صحیح قابلِ تعبیر اوردر خوراعتناء نہیں ہوتے تعبیر اور اعتبار کے لائق وہی خواب ہوتے ہیں جو حق تعالیٰ کی طرف سے بشارت اور اعلام پر مبنی ہوں۔

علم تعبیر کے چھ مشہور امام

-علم تعبیر میں درج ذیل چھ آئمہ کرام کے اقوال کے بطور سند پیش کیا جاتا ہے

  1. حضرت دانیال علیہ اسلام
  2. حضرت امام جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ علیہ
  3. حضرت امام محمد بن سرین رحمتہ اللہ علیہ
  4. حضرت امام جابر مغربی رضی اللہ تعالیٰ علیہ
  5. حضرت امام ابراہیم کرمانی علیہ رحمتہ اللہ علیہ
  6. حضرت امام اسمعیل بن شوکت رحمتہ اللہ علیہ

تعبیر بیان کرنے کیلئے ضروری علوم

  1. ۔علم تفسیر
  2. علم ضرب الامثال
  3. علم حدیث
  4. اشعار عرب
  5. علم اشتقاق (صرف)
  6. نوادر
  7. علم الغات
  8. علم الفاظ متد اَولہ

چنانچہ ایسے علماء ہے تعبیر بیان کرنے کے اہل ہیں جو ان علوم کے ماہر اور متقی پرہیزگار ہوں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *