Khawab Ki Tabeer

talaaq full

talaaq full talaaq1-2 talaaq2-2

خواب میں طلاق دینا حضرت ابن سیرین

حضرت ابن سیرین رحمتہ الله علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر خواب میں دیکھے کہ اس نے عورت کو طلاق دی ہے اور اس کی ایک ہی عورت ہے دلیل ہے کہ مرتبے اور عزت سے گرے گا اور اگر اس کی اس عورت کے سوا اور عورت بھی ہے دلیل ہے کہ اس کے مرتبے میں اور عزت میں بھی کمی ہو گی۔

حضرت جعفر صادق رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ اس نے عورت کو طلاق دی ہے دلیل ہے کہ ایسا کام کرے گا کہ جس سے پشیمان ہو گا۔

اور خواب میں خلع کرنا (یعنی عورت سے مال لے کر طلاق دیا) دولت مندی ہے فرمان حق تعالی نے وان يتفر قايغني الله كلامن سعته ( اور اگر عورت مرد جدا ہو جائیں تو اللہ تعالی ہر ایک کو اپنی کشائش سے بے نیاز کرے گا) |

حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ گھلا ہوا ابرک اپنے جسم پر ملا ہے اور آگ میں گیا ہے اور اس کو آگ سے نقصان نہیں پہنچا ہے دلیل ہے کہ بادشاہ کی برائی اس سے دور ہوگی اور اگر دیکھے کہ ابرک کھایا ہے دلیل ہے کہ مال کو رنج اور سختی سے حاصل کرے گا اور اگر دیکھے کہ ابرک اس کے پاس سے ضائع ہوا ہے دلیل ہے کہ اس کا مال تلف ہوگا۔

طلاق شیخ عبدالغنی النابلسی

(1) غیر شادی کا خواب میں طلاق کا لفظ استعمال کرنا جس عمل میں ہے اس کو چھوڑنے کی علامت ہے۔ (۲) اور متزوج کا خواب میں طلاق دینا معیشت کے ختم ہونے یا مر جانے پر دلالت کرتا ہے خصوصا اگر مریض ہوتو مرنے پر ہی دلالت کرتا

ہے۔ (۳) خواب میں اپنی بیوی کو طلاق دینا کبھی مستغنی ہونے پر بھی دلالت کرتا ہے۔ لقول تعالى ”اور اگر دونوں جدا ہو جاویں تو الله ہر ایک کو بے پرواہ کر دے گا اپنی کشائش سے (۳) خواب میں بیوی کو طلاق رجعی دینا اپنے پیشے کو چند ایام کے لئے دوبارا کرنے کی نیت سے چھوڑنے پر دلالت کرتا ہے۔ (3) اور طلاق بائنہ دینا اپنے پیشے کو ترک کرنے اور دوبارہ نہ کرنے کی نیت سے چھوڑنے پر دلالت کرتا ہے (۵) اور طلاق سنت دینا حتی کہ تین حیض مکمل ہوئے تو مستغنی ہونے کے بعد اپنے کام کو چھوڑنے کی دلیل ہے (۲) بعض نے کہا طلاق دینا بادشاہ کو چھوڑنے


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *